دانیہ ، موٹر سائیکل مقابلوں میں حصہ لینے والی پہلی سعودی خاتون

,

   

ریاض ۔ دانیہ عقیل نے موٹر سائیکل ریس کا لائسنس حاصل کرنے والی پہلی سعودی خاتون کا اعزاز حاصل کیا ہے۔ متحدہ عرب امارات ٹورنمنٹ میں شرکت کی ہے۔مقامی میڈیا کے مطابق دانیہ عقیل انٹرنیشنل بزنس میں ماسٹرزڈگری کی حامل ہیں۔ دانیہ نے کہا ہے کہ انہوں نے موٹر سائیکل کی سواری کا شوق سب سے پہلے ریگستان میں آزمایا۔ ہفتہ کے آخری ایام میں صحرا میں نکل کر موٹر سائیکل کی سواری کا شوق پوراکیاکرتی تھی۔ دانیہ نے کہا کہ ابتدا میں صحرائی سائیکل استعمال کی پھر دو پہیوں والی سائیکل پرسواری کا شوق کیا۔ اسی دوران میرا داخلہ برطانیہ میں ہوگیا جہاں موٹر سائیکل چلانے کا لرننگ لائسنس حاصل کرلیا۔ کئی ماہ تک اس سے کام چلایا جس کے بعد ڈرائیونگ امتحان میں کامیابی حاصل کی ۔ موٹر سائیکل کی سواری سیکھی۔ اس سے میری زندگی میں بڑی تبدیلیاں آئیں۔ میں نے اسے اپنے اہداف پر توجہ مرکوز کرنے اور اپنی ذمہ داری احسن طریقے سے انجام دینے کا سبق سیکھا۔ موٹر سائیکل کی سواری جسمانی مستعدی اور وقت کی پابندی کے بغیر نہیں چل سکتی۔ اس سے ذہن کی تربیت بھی ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ سعودی منسٹری آف اسپورٹس سے اسے تعاون ملا ۔ سعودی آرگنائزیشن (ایس اے ایم ایف) نے موٹر سائیکل ریس کا لائسنس دیا ہے۔ میں پہلی سعودی خاتون ہوں جسے ایس اے ایم ایف نے یہ لائسنس جاری کیا۔ موٹر سائیکل کی سواری خطرناک بھی ہے۔ ٹریننگ کے دوران میں حادثے سے بھی دوچار ہوئی لیکن حفاظتی لباس اور ہیلمٹ پہنے ہوئے تھی جس کی وجہ سے جسمانی طور پر محفوظ رہی البتہ بحرین میں ریس کے دوران موٹر سائیکل سے گرگئی تھی لیکن صحت یاب ہونے کے بعد دوبارہ موٹر سائیکل کی سواری کا شوق کیا۔