دبئی اور سعودی میں زبردست بارش

   

ریاض : متحدہ عرب امارات کو اس موسم برسات میں شدید بارشوں کی وجہ سے سیلاب کا سامنا کرناپڑا ہے اور اس سال کئی دہائیوں کے بعد سب سے زیادہ بارشیں ہوئی ہیں جبکہ پڑوسی ملک سعودی عرب میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش کی اطلاع ہے۔موسمیات کے ماہرین نے خلیج تعاون کونسل کے خطے میں موسم گرما میں سیلاب کی بعض وجوہ بیان کی ہیں اور ان میں موسمیاتی تبدیلیوں کو بڑا سبب قراردیا ہے۔متحدہ عرب امارات کے قومی مرکزموسمیات (این سی ایم) کے احمد حبیب نے انٹرویومیں بتایا ہے کہ خطے کو اگست میں مزید بارشوں کا سامنا کرنے کے لیے تیاررہنا چاہیے کیونکہ موسمی تبدیلیاں انٹرٹراپیکل کنورجنس زون (آئی ٹی سی زیڈ) میں ہوتی ہیں جو خط استوا کے قریب زمین کا چکرلگاتا ہے اور یہیں شمالی اورجنوبی نصف کرہ کی ہوائیں اکٹھی ہوتی ہیں۔