دبئی میں کچرے سے بجلی پیدا کرنے والے پلانٹ کا افتتاح

   

دبئی : دبئی میں کچرے سے توانائی پیدا کرنے کے دنیا کے سب سے بڑے پلانٹ کا افتتاح کردیا گیا۔دبئی کے ولی عہد شیخ حمدان بن محمد نے پلانٹ کا افتتاح کیا اور اس کے لیے دبئی میونسپلٹی منصوبے میں 4 ارب درہم کی سرمایہ کاری کی گئی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ قابل تجدید توانائی ایک لاکھ 35 ہزار رہائشی یونٹس کو بجلی دے سکتی ہے جب کہ سالانہ 2 ملین ٹن کچرا بغیر کسی منفی ماحولیاتی اثرات کے پروسیس ہوسکے گا۔