دبئی کے دونوں ایئرپورٹس پرغیرملکی پروازوں کی لینڈنگ معطل

   

دبئی۔17 مارچ (یو این آئی) دبئی کے دونوں ایئرپورٹس پر غیرملکی پروازوں کی لینڈنگ معطل ہوگئی۔ اماراتی سیول ایوی ایشن کے مطابق دبئی ایئرپورٹ اور المکتوم ایئرپورٹ پر غیرملکی پروازوں کی لینڈنگ معطل ہے ۔ فلائٹ مانیٹرنگ ویب سائیٹ کے مطابق دبئی کی ایئرلائنز بھی موجودہ صورتحال میں ایک بار پھر آپریشن محدود کرنے لگی ہیں۔ دوسری جانب ابوظبی کے شاہ گیس فیلڈ میں ڈرون حملے سے لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا ہے ۔ ابوظبی حکومت نے کہا کہ حکام اور ریسکیو ٹیمس نے آگ کو کنٹرول کرلیا ہے ، نقصان کے جائزے تک فیلڈ کی سرگرمیاں معطل رہیں گی۔