دبیرپورہ میں ایک شخص کی مشتبہ موت

   

حیدرآباد 11 فروری (سیاست نیوز) پرانے شہر کے علاقہ دبیرپورہ میں ایک شخص کی مشتبہ موت کا واقعہ پیش آیا۔ دبیرپورہ پولیس کے مطابق 41 سالہ محمد اکبر جو نور خاں بازار علاقہ کے ساکن مرحوم محمد مولانا کا بیٹا تھا، بلندی سے مشتبہ طور پر گرکر شدید زخمی ہوگیا اور علاج کے دوران فوت ہوگیا۔ دبیرپورہ پولیس نے بتایا کہ محمد اکبر کے بھائی محمد عابد کی جانب سے دی گئی درخواست کے مطابق اکبر 4 فروری کو شام کام کے دوران عمارت کی دوسری منزل سے گرکر شدید زخمی ہوگئے جنھیں علاج کے لئے فوری عثمانیہ جنرل ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں وہ علاج کے دوران کل رات فوت ہوگئے۔ دبیرپورہ پولیس نے اس سلسلہ میں مشتبہ حالت میں موت کا مقدمہ درج کرلیا اور مصروف تحقیقات ہے۔ ع