درجہ چہارم کی نوکریوں کے امیدواروں کا سری نگر میں احتجاج

   

سری نگر: جموں و کشمیر سروس سلیکشن بورڈ کے درجہ چہارم کی نوکریوں کے امیدواروں نے پیر کے روز یہاں پریس کالونی میں جمع ہوکر سیلکشن لسٹ جاری کرنے کے مطالبے کو لے کر احتجاج کیا۔ انہوں نے کہا کہ اگر ایک ہفتے کے اندر اندر یہ سلیکشن لسٹ جاری نہیں کی گئی تو وہ اگلے ہفتے سے بھوک ہڑتال شروع کریں گے ۔ احتجاجیوں نے ہاتھوں میں بینرس اٹھا رکھے تھے اور وہ جم کر نعرہ بازی کر رہے تھے۔ اس موقع پر عابد فاروق نامی ایک احتجاجی نے میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ سال2020 میں جاری ایک نوٹیفکیشن کے تحت جے کے ایس ایس بی نے درجہ چہارم کی نوکریوں کے لئے 8575 امیدوارں کو بھرتی کیا گیا جن میں سے 5100 امیدواروں کی لسٹ جاری کی گئی جبکہ 3400 امیدوار رہ گئے ہیں۔ فروری میں لیفٹیننٹ گورنر نے دو ماہ میں باقی امیدواروں کی لسٹ جاری کرنے کے حکم کے باوجود آج تک جاری نہیں کی گئی۔
موصوف نے کہا کہ اگر اس لسٹ کو ایک ہفتے کے اندر اندر جاری نہیں کیا گیا تو ہم اگلے ہفتے سے بھوک ہڑتال شروع کریں گے ۔