درشہوار ہاسپٹل کاپورا اسٹاف یونانی دواخانہ چارمینار میں کورنٹائن

   

حیدرآباد ۔ 18 اپریل (سیاست نیوز) پرانا شہر حیدرآباد کے پرنسس درشہوار ہاسپٹل کے پورے اسٹاف کو کورنٹائن کردیا گیا یہ اقدام کورونا وائرس سے متاثر ایک مریض کے فوت ہونے کے بعد کیا گیا ۔ سرکاری یونانی دواخانہ میں درشہوار ہاسپٹل کے تمام اسٹاف کو کورنٹائن کیا گیا ۔ یونانی دواخانہ کے سینئر عہدیداروں نے اس کی توثیق کی ہے ۔