نئی دہلی۔ملک کے سرکردہ ٹرینر درون اچاریہ بھوپندر دھون نے وزیر اعظم نریندر مودی اور ریاستوں کے وزرائے اعلی سے تمام جم برادری ، جم مالکان ، جم آپریٹرز ، جم ٹرینرز اور جم جانے والے نوجوانوں کی جانب سے اپیل کی ہے کہ جلد ہی جم دوبارہ کھولنے کی اجازت دی جائے ۔درون اچاریہ ایوارڈی دھون نے یہ اپیل کرتے ہوئے کہا کہ میں جم برادری ، جم مالکان ، جم آپریٹرز ، جم ٹرینرز اور جم سے اپنی روزی روٹی کمانے والے لوگوں ، ملک کے شہریوں ، جم انڈسٹری کا سامان بنانے والی مال کمپنیوں ، ان کے ملازمین اورکارکنوں کی جانب سے جم جانے والے نوجوان کی جانب سے اپیل کرتا ہوں کہ افسردہ نوجوانوں کو مجبوری میں غلط اقدامات کرنے سے روکنے کے لئے جم کھولنے کی اجازت دیں تاکہ افسردہ نوجوان غلط قدم اٹھانے پر مجبور نہ ہوں۔دھون نے ایک پرزور اپیل کرتے ہوئے کہا کہ یہ تمام افراد روزگار اور بھوک کے مسئلے سے طویل عرصے سے دوچار ہیں تو جم نہ کھولنے کے سبب یہ کیا غلط قدم اٹھالیں ، کچھ نہیں کہا جاسکتا ، لیکن ایک اندازہ لگایا جاسکتا ہے ۔ مایوسی کے نتیجے میں دباؤ کسی کو بھی غلط کارروائی کرنے پر مجبور کرسکتا ۔