درگاہ شریف قاضی پیٹ میں آج جشن غریب نوازؒ و مرشد قبلہؒکی سالانہ فاتحہ سیوم

   

سجادہ نشین خسرو پاشاہ اور علمائے کرام کا خصوصی خطاب
حیدرآباد ۔ 13 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز) : حضرت سید شاہ افضل بیابانیؒ قاضی پیٹ میں بروز جمعرات 14 مارچ بمقام سماع خانہ بعد نماز مغرب جشن خواجہ غریب نوازؒ اور حضرت مولانا سید شاہ ابو محمد غلام افضل بیابانی مرشد میاںؒ کی فاتحہ سیوم اور بعد نماز عشاء جلسہ فیضان اولیاء منایا جارہا ہے۔ جس میں دیگر درگاہوں کے مشائخ علمائے کرام اور مریدین کی کثیر تعداد شرکت کرے گی ۔ جس کی صدارت حضرت مولانا غلام افضل بیابانی المعروف خسرو پاشاہ سجادہ نشین آستانہ عالیہ بیابانی کریں گے ۔ جس میں علمائے کرام کے خطاب کے بعد خسرو پاشاہ کا خصوصی خطاب ہوگا بعد ازاں جلسہ کے بعد فاتحہ سیوم اور تناول طعام کا اہتمام کیا جائے گا ۔۔