درگاہ مخدوم الٰہی کڑپہ پر رکن اسمبلی مادھوی ریڈی کی

   

شوہر کے ساتھ حاضری، کلکٹر نے چادر گل پیش کی

کڑپہ۔ 7 نومبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) عرس شریف حضرت خواجہ سید شاہ عارف اللہ محمد محمد الحسینی چشتی القادری رحمت اللہ علیہ نہایت ہی عقیدت کے ساتھ انجام دیا گیا اِس موقع پر ضلع کلکٹر کڑپہ سری دھر چے کوری نے حکومت آندھرا پردیش کی جانب سے درگاہ شریف پر غلاف اور چادر گل پیش کی اْنکے ہمراہ رْکن اسمبلی کڑپہ مادھوی ریڈی اور انکے شوہر صدر ضلع تلگو دیشم پارٹی سری نوسلو ریڈی اور دِیگر قائدین ضلع کڑپہ کے تمام اعلی عہدے دار موجود تھے۔ اِس موقع پر ضلع کلکٹر نے کہا کہ یہ عرس شریف ضلع کی عوام بلا تفریق مذہب و ملت مل کر منا تے ہیں۔ انہوں نے ضلع کے عوام کی ترقی اور خوشحالی کی دعاء کی اور کہا کہ یہ درگاہ شریف گزشتہ 450 برسوں سے عوام کی امنگوں اور مرادوں کو پورا کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ضلع انتظامیہ نے عرس شریف کے موقع پر زائرین کی سہولت کے لیے تمام انتظامات کئے ہیں۔ انہوں نے عوام سے خواہش کی کہ وہ بھی تعاون کرین ۔ضلع کلکٹر نے کہا کہ عرس کے موقع پر زائرین کی حفاظت کے لیے پولیس نے وسیع تر بندوبست کیا ہے ریاستی حکومت نے اس عرس کو Zilla festival کا درجہ دیا ہے اسی لئے عرس کے دن ضلع بھر کے اسکولوں کو تعطیل دی گئی ہے۔: رات گیارہ بجے سے چاند قادری قوال نے قوالی پیش کی جو رات دیر گئے تک جاری رہی اْنہوں نے سجادہ نشین آستانہ مخدوم الٰہی کڑپہ حضرت سید شاہ عارف اللہ محمد محمد الحسینی چشتی القادری کو مبارک باد پیش کی۔