حیدرآباد،3 اکتوبر(یواین آئی) بالائی علاقوں میں ہوئی شدیدبارش کے بعد دریائے گوداوری کی آبی سطح میں کافی اضافہ ہوگیا۔اے پی کے مغربی گوداوری ضلع کے پولاورم منڈل کے 9مواضعات سے رابطہ ٹوٹ گیا۔ساتھ ہی دریائے گوداوری کی سطح میں اضافہ کے پیش نظر کچولورو علاقہ کے حدود میں غرق کشتی کو نکالنے کے کام عہدیداروں نے روک دیئے ہیں۔