ممبئی ۔ 17 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس قائد و سابق وزیراعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ نے کسی کو بھی حب الوطنی کا صداقت نامہ نہیں دیا۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ اگر کانگریس کو دوبارہ ووٹ دیکر برسراقتدار لایا جائے تو وہ دستورہند کی دفعہ 370 کی مخالفت پر زور دے گی کیونکہ اس سلسلہ میں کوئی زبردستی نہیں کی جاسکتی۔ منموہن سنگھ کا تبصرہ ایک ایسے وقت سامنے آیا ہے جبکہ وزیراعظم نریندر مودی اور برسراقتدار بی جے پی کانگریس پر دستورہند کی دفعہ 370 کے سلسلہ میں مہاراشٹرا اسمبلی انتخابات کے سلسلہ میں تنقید کا نشانہ بنائے ہوئے ہیں۔ سابق وزیراعظم منموہن سنگھ یہاں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ دستورہند کی دفعہ 370 کے سلسلہ میں کانگریس صرف زبردستی کی مخالف ہے۔ وہ اس کے احیاء کی حامی نہیں بلکہ برخاستگی کی تائید کرتی ہے کیونکہ ماضی میں کانگریس کا ہی یہ نظریہ تھا۔