حیدرآباد: تلنگانہ کیلئے دسویں آکسیجن ایکسپریس ٹرین حیدرآباد کے صنعت نگر پہنچ گئی۔اس کے 6کنٹینرس میں 118.93 ٹن آکسیجن ہے ۔یہ ٹرین اوڈیشہ کے رورکیلا سے یہاں پہنچی۔ساوتھ سنٹرل ریلوے کے پریس ریلیز میں یہ بات بتائی گئی۔دوسری طرف اے پی کے گنٹور اور کرشناپٹنم کو دو آکسیجن ٹرینیں پہنچی۔تیسری آکسیجن ایکسپریس ٹرین مغربی بنگال کے درگاپور سے 40ٹن آکسیجن کے ساتھ گنٹور پہنچ گئی۔اسی طرح پانچویں ایکسپریس ٹرین اوڈیشہ کے رورکیلا سے چار ٹینکرس کے ساتھ جس میں 75.75ٹن آکسیجن تھا اے پی کے کرشناپٹنم لائی گئی۔ان دونوں ٹرینوں کو 60کیلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ترجیحی بنیادوں پر چلایاگیا۔انڈین ریلویز کی جانب سے گرین کاریڈار کا اہتمام کرتے ہوئے ان ٹرینوں کو پہنچانے کا کام کیاگیا۔ساوتھ سنٹرل ریلوے کے جنرل منیجر گجانند مالیا نے یقین دہانی کروائی کہ ر یلویز تمام مناسب اقدامات کررہا ہے تاکہ اس بات کو یقینی بنایاجائے کہ آکسیجن ایکسپریس ٹرینیں بروقت تیزتر منزل پر پہنچ سکیں۔