اوٹکور /19 مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) مخیر شخصیت و ممتاز سماجی کارکن مجلس و رکن ضلعی حج سوسائٹی نارائن پیٹ محمد منیر احمد پردے نے ملت اسلامیہ ہائی اسکول اوٹکور میں ایس ایس سی کے طلباء و طالبات اردو میڈیم امتحانی پیاڈ و دیگر تعلیمی اشیاء کو اپنی ذاتی رقسم سے خرید کر مفت میں تقسیم کی ۔ اس موقع پر محمد منیر احمد پردے سماجی کارکن مجلس شوری و رکن ضلعی حج سوسائٹی نارائن پیٹ نے طلباء و طالبات کو بتایا کہ اب ایس ایس سی کے امتحانات بالکل قریب ہیں۔ اس لئے تعلیمی اوقات کو ضائع نہ کریں بلکہ صد فیصد 100 فیصد نشانات حاصل کریں ۔ اگر کوئی طالب علم 100 فیصد نشانات کئے تو اسے ضرور چاندی تمغہ سے نوازا جائے گا ۔ اس لئے آپ سے گذارش ہے کہ وقت کو ضائع نہ کریں ۔ محنت و جستجو سے پڑھتے ہوئے امتحانی تیاری کریں۔ اس موقع پر محمد خورشید گدوال نائب صدر سوسائٹی ملت اسلامیہ نے حصول تعلیم پر روشنی ڈالی ۔ خدیجہ بیگم ٹیچر گورنمنٹ ہائی اسکول ( زکور ) نے مفیص مشوروں سے نوازآ ۔ اجلاس کی کارروائی محمد مزمل چاند ٹیپو وائس رکن نے چلائی اور شکریہ ادا کیا ۔