دسویں جماعت کے 3 تا 13 اپریلسالانہ امتحانات: وزیر تعلیم

   

حیدرآباد ۔ 18 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز) : ریاستی وزیر تعلیم سبیتا اندرا ریڈی نے کہا کہ ریاست میں 3 تا 13 اپریل دسویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا انعقاد کیا جائے گا ۔ 24 مارچ سے دسویں جماعت کے ہال ٹکٹس ویب سائٹ پر دستیاب رہیں گے ۔ ریاستی وزیر تعلیم سبیتا اندرا ریڈی نے آج محکمہ تعلیم کے عہدیداروں کے ساتھ اجلاس طلب کرتے ہوئے دسویں جماعت کے امتحانات کی تیاریوں کا جائزہ لیا ۔ امتحانات سخت نگرانی میں منعقد کرنے کے علاوہ طلبہ کو کوئی پریشانی نہ ہو اس کا خاص خیال رکھنے پر زور دیا ۔ وزیر تعلیم نے کہا کہ ریاست بھر میں دسویں جماعت کے امتحانات تحریر کرنے والے 4,96,616 لاکھ طلبہ کے لیے 2,652 امتحانی مراکز قائم کئے گئے ہیں ۔ امتحانی مراکز میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے جارہے ہیں ۔ 3 اپریل کو صبح 9-30 سے 12-30 بجے تک امتحانات کا انعقاد کیا جائے گا ۔ وزیر تعلیم سبیتا اندرا ریڈی نے امتحانات کی سخت نگرانی کیلئے اضلاع میں کئے گئے انتظامات کے تعلق سے بھی تفصیلات حاصل کی ۔ ن