دسویں کے صد فیصد نتائج کی کوشش کی جائے

   

کریم نگر میں ایجوکیشن آفیسرس کے اجلاس سے کلکٹر آر وی کرنن کا خطاب
کریم نگر۔دسویں جماعت کے طلبا پر خصوصی توجہ مرکوز کی جائے۔ ضلع میں صد فیصد کامیاب نتیجہ کے حصول کے لئے کوشش کی جائے۔ ہمارا گاؤں ، ہمارا مدرسہ کے لئے مدرسہ واری تخمینی رپورٹ تیار کی جائے۔ ضلع کلکٹر کریم نگر آر وی کرنن نے عہدیداران کو یہ ہدایت دی۔ بروز جمعہ کلکٹریٹ آڈیٹوریم میں دسویں جماعت امتحانات کے انعقاد ، ہمارا گاؤں – ہمارا مدرسہ پروگرام کے متعلقہ امور پر منڈل ایجوکیشن آفیسرس ، صدر مدرسین کے ہمراہ جائزہ اجلاس منعقد کیا گیا۔ اس موقع پر ضلع کلکٹر کریم نگر آر وی کرنن نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تمام سرکاری مدارس ، ضلع پریشد ، رہائشی مدارس ، ماڈل اسکولس ، خانگی مدارس میں زیر تعلیم دسویں جماعت کے طلبا پر خصوصی توجہ مرکوز کی جائے۔ ضلع میں صد فیصد نتائج کے حصول کے لئے کوشش کی جائے۔ طلبا کو لازمی طور پر کوویڈ ٹیکہ اندازی کی ہدایت دی۔طلبا کو ماڈل پرچہ جات کے استعمال سے مشق کرانے کی صلاح دی۔ اساتذہ کو اپنے تدریسی صلاحیتوں کے فروغ کا مشورہ دیا۔ ہمارا گاؤں ، ہمارا مدرسہ پروگرام کے تحت منتخب 230 مدارس کے تخمینی رپورٹ کو تیار کرنے متعلقہ ذمہ داران کو ہدایت دی۔ مدارس کے لئے ابتدائی سہولیات ، باؤنڈری وال ، بیت الخلا ، کچن شیڈ ، کمرے جماعت کے کاموں کے تفصیلات کی پیش کشی کی ہدایت دی۔ انہوں نے 12 تا 15 سال کے عمر کے حامل بچوں کو لازمی طور پر کوویڈ ٹیکہ کی مکملی کا مشورہ دیا۔ اس اجلاس میں ایڈیشنل کلکٹر مجالس مقامی گریما اگروال , ضلع مہتمم تعلیمات ، جناردھن راؤ ، پلاننگ آفیسر کمریا ، ایم ای او ، صدر مدرسین و دیگر نے شرکت کی۔