شمالی حصہ کا ڈی پی آر آخری مراحل میں ۔ الاٹمنٹ مرکز سے رجوع
حیدرآباد ۔ /12 اکٹوبر (سیاست نیوز) ریجنل رنگ روڈ (آر آر آر) کی تعمیرات کیلئے دسہرہ کے بعد منظوری حاصل ہونے کا امکان ہے ۔ ریجنل رنگ روڈ شمالی حصہ سنگاریڈی ، نرساپور ، توپران ، گجویل ، پرگنیہ پور ، یادگیری گٹہ ۔ چوٹ اوپل 158 کیلو میٹر روڈ کی تعمیر کیلئے نیشنل ہائی وے اتھاریٹی آف انڈیا کی جانب سے بڑے پیمانے پر تیاریاں کی جارہی ہیں ۔ ڈئیلڈ پراجکٹ رپورٹ ( ڈی پی آر) کی تیاری اور الاٹمنٹ کے کاموں کی ذمہ داری ناگپور کے ( کے اینڈ جے) ادارے کے حوالے کی گئی ۔ الاٹمنٹ سے متعلق تفصیلی رپورٹ تیار کرتے ہوئے (این ایچ اے آئی) کو روانہ کی گئی ہے ۔ الاٹمنٹ منظوری کے بعد سڑک کی تعمیر کیلئے کتنی حصول اراضی کی ضرورت ہے ۔ اس پر کے اینڈ جے ادارے کی جانب سے نیشنل ہائی وے اتھاریٹی کو رپورٹش پیش کرے گی ۔ حصول اراضی کو منظوری حاصل ہونے کے بعد مکمل تفصیلات کے ساتھ ڈی پی آر تیار کی جائے گی اس کے بعد ہی ریجنل رنگ روڈ کی تعمیرات کیلئے ٹنڈرس طلب کئے جائیں گے ۔ گرین فیلڈ الاٹمنٹ کے ساتھ ریجنل رنگ روڈ کی تعمیرات ریاست تلنگانہ کی ترقی میں ایک نیا سنگ میل ثابت ہوگی ۔ اس روڈ کی تعمیرات کیلئے حصول اراضیات کے جو اخراجات ہیں اس میں نصف حصہ ریاستی حکومت ادا کرے گی ۔ ن