دشمن ملک کو تباہ کرنے کا عزم کیا:کم جونگ

   

پیانگ یانگ: شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان نے کہا کہ اگر کسی دشمن ملک نے فوجی تصادم کا آپشن چنا تو انہوں نے دشمن ملک کو بغیر کسی ہچکچاہٹ کے تباہ کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔ کورین سنٹرل نیوز ایجنسی نے جمعرات کو یہ اطلاع دی۔ایجنسی نے کہا کہ شمالی کوریا کے اعلیٰ رہنما کم جونگ اُن نے چہارشنبہ کو کم جونگ اِل یونیورسٹی آف ملٹری اینڈ پولیٹکس کے دورہ کے دوران یہ بیان دیا۔