دنیا میں سیکوریٹی کی صورتحال میں تیزی سے تبدیلی۔ عصری ٹکنالوجی سے لیس افواج ناگزیر : راجناتھ سنگھ
نئی دہلی: وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے ٹکنالوجی پر مبنی ترقی پر زور دیتے ہوئے کہاکہ خانگیشعبہ سے مضبوط اور خودکفیل ہندستان کی تعمیر میں آگے آکر تعاون دینے کی اپیل کی۔ سنگھ نے جمعرات کو ڈیفنس انڈیا اسٹارٹ اپ چیلنج 5.0کی ویڈیو کانفرنس سے شروعات کرتے ہوئے کہاکہ دنیا کے ترقی یافتہ ممالک نے ٹکنالوجی کی بنیاد پر ہی ترقی کی ہے اس لئے ٹکنالوجی پر مبنی اقتصادی ترقی نہایت ضروری ہے ۔انہوں نے کہا کہ جب جب ٹکنالوجی کی بات ہوتی ہے ، میرے دل میں امریکہ، جاپان، جنوبی کوریا اور جیسے ترقی یافتہ ملک آتے ہیں۔ مجھے بتایا گیا کہ یہ ترقی یافتہ ملک اپنی ٹکنالوجی کی بدولت آگے بڑھے ہیں۔ ان ممالک کی ترقی ٹکنالوجی پر مبنی اقتصادی ترقی کی بنیاد پر ہوئی ہے ۔ میں حکومت کی طرف سے ہر ممکن مدد کا یقین دلاتے ہوئے خانگی شعبہ سے اپیل کرتا ہوں کہ آپ لوگ آگ آئیں اور ایک مضبو ط اور خودانحصار دفاعی شعبہ کی تعمیر میں اپنا تعاون دیں۔وزیر دفادع نے کہاکہ یہ چیلنج ایسے وقت شرو ع کیا جارہا ہے جب ملک آزادی کی 75ویں سالگرہ منا رہا ہے ۔ اس سے ہم ایک طرح سے دفاع کے شعبہ میں آزادی کی طرف ایک اور قدم آگے بڑھا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ دنیا میں سیکورٹی کے منظرنامہ میں تیزی سے تبدیلی کے مد نظر قومی سلامتی کے چیلنجوں میں بھی اضافہ ہورہا ہے اور مشکل بھی ہوتا جارہا ہے ۔ ساتھ ہی دنیا کی جیو ٹکنالوجی صورتحال میں بھی مسلسل تبدیلیاں آرہی ہیں۔سنگھ نے کہاکہ مضبوط، جدید اور اچھی طرح سے لیس افواج تیار کرنے کے ساتھ ہی دفاعی صنعت کو بھی تیار کئے جانے کی ضرورت ہے جو مضبوط، قابل، موثر اور مکمل طورپر ’خودانحصار‘ ہو۔اس معاملہ میں آئی ڈیکس ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جہاں حکومت، فوج، تھنک ٹینک، صنعت، اسٹارٹ اپ اور جدید دفاع اور ایرواسپیس سیکٹر کو نئی بلندیوں پر لے جانے کے لئے ملکر کام کرتے ہیں۔نے کہاکہ ملک میں نہ تو قابلیت کی کمی ہے اور ہی مانگ کی لیکن مشترکہ پلیٹ فار م کے نہ ہونے سے ان میں تال میل نہیں ہوپاتا تھا۔ اب آئی ڈیکس یہ کمی کافی حد تک پوری کررہا ہے ۔اس کے تحت افواج، دفاعی شعبہ کی انڈر ٹیکنگز اور آرڈیننس فیکٹریوں کو درپیش مسائل کی شناخت کی جاتی ہے اور ان کا حل تلاش کرنے کے لئے انہیں کاروباریوں، ایم ایس ایم ای، اسٹارٹ اپ اور اختراع کاروں کے سامنے لایا جاتا ہے۔ فوجیوں کے لئے آئی ڈیکس بھی اسی طرح کی پہل ہے جو ہمارے فوجیوں کو ان شعبوں میں اپنی صلاحیت دکھانے کا موقع فراہم کرتی ہے ۔