19 نومبر کو مقرر ، لڑکوں اور لڑکیوں کے بے شمار رشتے دستیاب
حیدرآباد ۔ 15 ۔ نومبر : ( سیاست نیوز) : لڑکوں اور لڑکیوں کے رشتوں کا دو بہ دو ملاقات پروگرام 19 نومبر کو صبح 10 تا 2 بجے دن عابد علی خاں سنٹینری ہال ، محبوب حسین جگر ، احاطہ دفتر روزنامہ سیاست عابڈز منعقد ہوگا ۔ والدین اور سرپرستوں کو آسانی پیدا کرنے کے لیے پروگرام منعقد کئے جارہے ہیں ان پروگرام کے نتیجے میں بہتر نتائج سامنے آئے ۔ پروگرام کے ذریعہ والدین بالمشافہ بات چیت کرتے ہوئے رشتہ کا انتخاب کرسکے ۔ پروگرام میں میڈیسن انجینئرنگ ، گریجویٹس ، پوسٹ گریجویٹس ، ایم بی اے ، ایم سی اے ، انٹر میڈیٹ ، ایس ایس سی ، عالم و فاضل ، عقد ثانی ، معذورین اور تاخیر سے شادی ، گونگے و بہرے لڑکے و لڑکیوں کے موزوں رشتوں کے ضمن میں کاونٹرس رہیں گے ۔ انجینئرنگ کاونٹر پر لاوڈ اسپیکر کے ذریعہ لڑکے کا مکمل تعارف پیش کیا جائے گا ۔ اس کاونٹرس کے ذریعہ لڑکوں کے والدین بائیو ڈاٹا دیتے ہوئے اناؤنس کرواسکتے ہیں ۔ والدین اور سرپرست جنہوں نے گذشتہ پروگرام میں رجسٹریشن کروایا ہے وہ اپنے ساتھ کارڈ کے ساتھ لڑکا ہو یا لڑکی بائیو ڈاٹا کے کاپیز اور فوٹوز رکھیں ۔ نیا رجسٹریشن کروانا ہوتو انہیں فوٹو اور بائیو ڈاٹا کے ساتھ 1000 روپئے رجسٹریشن فیس ادا کرنا ہوگا ۔ پروگرام میں کمپیوٹرس کی مدد سے رشتوں کو دیکھنے کا نظم رکھا گیا ہے ۔ رجسٹریشن کی بھی سہولت رہے گی ۔ جس کا علحدہ کاونٹر رہے گا ۔ پروگرم میں راست ٹیلی کاسٹ کی سہولت سیاست کے فیس بک ، یوٹیوب ، انسٹاگرام سے رہے گی تاکہ اس دو بہ دو پروگرام کو حیدرآباد ، اضلاع تلنگانہ ملک کی دیگر ریاستوں کے علاوہ بیرونی ممالک امریکہ ، کینڈا ، آسٹریلیا ، سعودی عرب ، دوحہ قطر ، دوبئی ، ابوظہبی اور دیگر ممالک میں مقیم حیدرآبادیوں و دیگر والدین کے لیے پروگرام کے آغاز سے لے کر اس کے اختتام تک اپنے اپنے مقامات پر اس پروگرام کو آسانی کے ساتھ دیکھ سکتے ہیں ۔ دوپہیوں اور چار پہیوں والی گاڑیوں کے لیے پارکنگ کی سہولت رام کرشنا تھیٹر (عابڈز ) میں رکھی گئی ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے جناب خالد محی الدین اسد سے 7207524803 ۔ 9848004353 پر ربط کریں ۔۔