٭ جئے پور : راشٹریہ سیوم سیوک سنگھ ( آر ایس ایس ) کا ایک کارکن راجستھان کے کوٹہ میں مبینہ طورپر پانچ نوجوانوں کے زدوکوب کا نشانہ بنا جبکہ وہ دفعہ 370 کی تنسیخ پر جشن منارہا تھا ۔ اطلاعات کے بموجب کارکن سندیپ گپتا کے سر اور پسلیاں زخمی ہوگئے ۔ گپتا کے والد نے شکایت درج کروادی ہے لیکن تاحال کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ۔