دفعہ 370 کی منسوخی کو چیلینچ کرنے والی عرضیوں پر ہو رہی ہے مسلسل سماعت، سبھی کی نگاہیں سپریم کورٹ پر

   

نئی دہلی: چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچوڑ کی سربراہی میں سپریم کورٹ کی آئینی بنچ پیر اور جمعہ کو چھوڑ کر 2 اگست سے آئین کے دفعہ 370 کی منسوخی کو چیلنج کرنے والی عرضیوں کے ایک بیچ کی مسلسل سماعت کر رہی ہے۔ آئینی بنچ میں سپریم کورٹ کے پانچ سب سے سینئر جج شامل ہیں، یعنی سی جے آئی ڈی وائی چندر چوڑ، جسٹس سنجے کشن کول، سنجیو کھنہ، بی آر۔ گاوائی، اور سوریہ کانت۔سیاسی جماعتوں، نجی افراد، وکلاء، کارکنوں کی طرف سے ایک بڑی تعداد میں عرضیاں دائر کی گئی ہیں، جن میں سابقہ ریاست جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کو ختم کرنے اور پارلیمنٹ کی جانب سے اسے دو مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں تقسیم کرنے کے صدارتی حکم نامے کو چیلنج کیا گیا ہے۔