دفعہ370 کی بحالی آسان نہیں :فاروق عبداللہ

   

سری نگر: نیشنل کانفرنس کانفرنس کے صدر اور سابق وزیر اعلیٰ ڈاکٹر فاروق عبداللہ کا کہنا ہے کہ دفعہ 370 اور دفعہ35 کا بحال ہونا تب تک آسان نہیں ہے جب تک نہ تمام سیاسی جماعتیں اور لوگ یک جٹ ہو کر اس کے لئے جد و جہد کریں گے ۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ ایک دن ان دفعات کو عزت و احترام کے ساتھ بحال کیا جائے گا۔ موصوف سابق وزیر اعلیٰ نے ان باتوں کا اظہار ایک نیوز چینل کے ساتھ اپنے ایک خصوصی انٹرویو کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ دفعہ 370 اور دفعہ35 اے کا بحال ہونا آسان نہیں ہے ہم نے پہلے ہی اس کے لئے عدالت عظمیٰ کا دروازہ کٹھکھٹایا ہے اور ہم اس دن کا انتظار کر رہے ہیں جب ہماری عرضی کی شنوائی کے لئے ایک بینچ تشکیل دیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ دفعہ 370 اور دفعہ35 اے کی بحالی کا پروانہ آسمان سے نہیں آئے گا بلکہ اس کی بحالی کے لئے ہمیں تمام سیاسی جماعتوں اور لوگوں کو ایک جٹ ہو کر جد وجہد کرنا ہوگی۔