دلت بندھو اسکیم کے ذریعہ عوام کو تقسیم کرنے کی سازش

   

پہلے کے وعدے کو پورا کرنے چیف منسٹر سے خواہش ، تلگودیشم قائد اے جوجی ریڈی کا بیان

کریم نگر : کریم نگر پارلیمانی حلقہ صدر تلگودیشم امبٹی جوجی ریڈی نے اگر کے سی آر کو اپنی سر زمین ماں تلنگانہ پر فخر کرنا ہے تو وہ تحریک کی تمام قوتوں کو متحد کریں۔ کے سی آ ر ، جس نے تحریک کے دوران دلتوں کو وزیر اعلی بنانے کا وعدہ کیا تھا ۔ دلت بیروزگاروں کیلئے ملازمت کے مواقع اور ایک نیا فریب دیکر دلتوں کو دھوکہ دہی میں مبتلاکیا جا رہا ہے۔ امبٹی جوجی ریڈی نے الزام لگایا کہ دلت بندھو اسکیم یہ انتخابی سازش کا حصہ ہے ۔تلنگانہ دلت بندھو اسکیم کے بارے میں پرگتی بھون میں پیر کو کے سی آر کے زیر اہتمام آگاہی سمینار کیا ، میں چاہتا ہوں کہ دلت بھائیوں کے سی آر کے الفاظ کو سمجھے کہ “تلنگانہ دلت بندھو کی کامیابی ہمیشہ حضور آباد نمائندوں کی کامیابی پر منحصر ہوگی”۔ اے دلتوں ، دانشوروں اور کارکنوں کو یہ سوچنا چاہئے کہ تلنگانہ میں دلت اسکیم کی کامیابی کا دارومدار حضور آباد میں حاصل ہونے والی کامیابی پر ہے ، یعنی اگر وہاں ٹی آر ایس امیدوار جیت جاتا ہے۔ کے سی آر کو شکست کا خدشہ ہے۔ آج دلت بندھو، کل اؤ سی بندھو، پھیر بعد میں بی سی بندھو حضورآباد کے انتخابات کے بعد تمام بندھو بند ، کے سی آر جو زِندگی میں ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر کی تصویر پر پھول نہیں چڑھائے۔اب بار بار اپنی گاردن انکے سامنے جھکارہے ہیں۔اگر کے سی آر کو دلتوں سے پیار ہے توعوام کو لوٹنے کا کام بند کرے۔اور غیر قانونی طور پر فنڈز کا استعمال نہ کریں اور انتخابی فتنوں کیلئے استعمال نہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ کے سی آر نے دلت بندھو اسکیم کے ذریعہ ذات پات کو جھوٹے وعدے دے کر تقسیم کرنے کی منصوبہ بندی کی ہے جو ممکن نہیں تھا۔ اور سازشیں ضرورت کے مطابق کے سی آر کیلئے کوئی نئی بات نہیں ہیں۔امباٹی جوجی ریڈی نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ حضورآباد کے ساتھ ساتھ تلنگانہ کے تمام حلقوں میں کے سی آر دلت بندھو اسکیم کو نافذ کیا جائے۔ امبٹی جوجی ریڈی نے متنبہ کیا کہ حضور آباد حلقہ کے دلت قبائلیوں ، بی سی اور اقلیتوں سے پہلے دیئے گئے وعدوں پر عمل درآمد کے بعد ووٹ مانگیں کی جرات کریں ۔