دلہا دلہن شہد کی مکھیوں کے حملہ میں زخمی

   

حیدرآباد۔ 17 اپریل (سیاست نیوز) شہر کے مضافاتی علاقہ حیات نگر میں ایک انوکھا واقعہ پیش آیا جس میں شادی سے قبل فوٹو شوٹ کے دوران ایک دولہا دلہن کو شہد کی مکھیوں نے اچانک حملہ کردیا۔ یہ واقعہ حیات نگر کے کوہیڈا ولیج میں آج اس وقت پیش آیا جب ایک جوڑا شادی سے قبل فوٹو گرافی کے لئے جھاڑیوں والے علاقہ پہنچے تھے اور فوٹو گرافرس فوٹو شوٹ کا آغاز کرنے ہی والے تھی کہ شہد کے مکھیوں کے ایک جتھے نے دولہا دلہن کو کاٹنا شروع کردیا۔ وہاں پر موجود دیگر افراد بشمول فوٹو گرافرس وہاں سے بھاگ گئے۔ زخمی دولہا دلہن کو قریب کے دواخانہ منتقل کیا گیا جہاں پر ان کا حالت مستحکم بتائی جاتی ہے۔ مذکورہ جوڑے کی شادی منگل کو طے ہے اور محکمہ جنگلات کے عہدیداروں نے مشورہ دیا ہے کہ موسم گرما میں جھاڑیوں والے علاقوں میں نہ جائیں کیونکہ شہد کے مکھیوں کے حملے کا خدشہ زیادہ ہوتا ہے۔ ب