اسلام آباد : وزیراعظم عمران نے لیجنڈ اداکار کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ دلیپ کمار نے پاکستان اور لندن میں امداد جمع کرنے میں مدد کی۔ٹوئٹر پر جاری بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ دلیپ کمارعظیم اور ہمہ جہت اداکار تھے دلیپ کمار کی شرکت سے ابتدائی طور پر فنڈ کا 10 فیصد حصہ جمع کیا گیا۔وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے کہا کہ مرحوم دلیپ کمار کو دنیا بھر سے لاکھوں مداحوں کاپیارملا، شہنشاہ جذبات کی پہچان رکھنے والے دلیپ کمار کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کہا کہ دلیپ کمار کی فراخدلی کو کبھی بھلایا نہیں جاسکتا دلیپ کمار کے پاکستانی پرستاروں کی تعداد کروڑوں میں ہے دلیپ کمار فن اداکاری کا ایک عہد تھا جو تمام ہوا۔