ممبئی: بالی ووڈ اداکار دلیپ کمار کا پالی ہل بنگلہ رہائشی پراجکٹ میں تبدیل ہونے والا ہے۔ آنجہانی سپر اسٹار کے خاندان نے بنگلے کو گرانے اور اس جگہ پرتعیش رہائشی پراجکٹ بنانے پر رضامندی ظاہر کی ہے۔اداکار کی شاندار زندگی اور ان کی کامیابیوں کی یاد میں ایک میوزیم عمارت کے گراؤنڈ فلور پر علیحدہ طور پر قائم کیا جائے گا۔ یہ پلاٹ ایک وسیع اراضی پر پھیلا ہوا ہے اور یہ ممبئی کے سب سے زیادہ مطلوب مقام میں سے ایک ہے۔یہ پراجکٹ 1.75 لاکھ مربع فٹ کل تعمیراتی رقبہ کا حامل ہے، جسے 11 منزلوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔