ممبئی: شہنشاہ جذبات دلیپ کمار کے چھوٹے بھائی اسلم خان کا جمعہ کی صبح لیلاوتی اسپتال میں بعمر88 سال انتقال ہوگیا۔ انہیں کوویڈ۔19 کا مرض لاحق ہوگیا تھا۔ ان کے ایک اور بھائی 90 سالہ احسان خان کو بھی 15 اگست کے دن ممبئی کے لیلاوتی ہاسپٹل میں شریک کروایاگیا تھا۔بتایا جاتا ہے کہ وہ بھی کورونا وائرس سے متاثر ہیں۔ دونوں بھائی ڈاکٹر جلیل پارکر کی نگرانی میں زیر علاج تھے۔ انہوں نے ذرائع ابلاغ سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ اسلم خان کا کوویڈ۔19 کے سبب انتقال ہوگیا۔ اس کے علاوہ انہیں ذیابطیس، بی پی اور امراض قلب کی شکایات لاحق ہوگئی تھیں۔ ان کے گردے بھی ناکارہ ہوگئے تھے۔