دمشق کی فضاؤں میں ہزاروں کبوتر ،جنگ کی گزری کہانی کی یاد تازہ

   

دمشق : شام کے دارالحکومت دمشق کے “پرانے” علاقے کے مختلف محلوں میں اس وقت ایک عجیب منظر دیکھنے میں آیا جب ان جگہوں پر پکی ہوئی مٹی سے تیار کیے گئے 15 ہزار بناوٹی کبوتر موجود نظر آئے۔ان کبوتروں کو ایک نمائش کے سلسلے میں پیش کیا گیا ہے۔ رواں ماہ 3 اپریل سے 15 اپریل تک جاری رہنے والی یہ نمائش شام میں کئی برس تک جاری جنگ کی کہانی بیان کر رہی ہے۔نمائش میں فنون لطیفہ کے شعبے سے تعلق رکھنے والے 16 طلبہ شرکت کر رہے ہیں۔ یہ نمائش ان طلبہ کی 48 سالہ خاتون استاد پروفیسر بثینہ العلی کا خواب تھا۔ انہوں نے اس نمائش کی منصوبہ بندی 11 برس قبل کی تھی۔