بیوس آئرس : لاطینی امریکہ کے ملک ارجنٹینا سے تعلق رکھنے والے دنیائے فٹبال کے بے تاج بادشاہ ڈیگومیراڈونا کا قلب پر حملہ کے باعث انتقال ہوگیا۔ ان کی عمر 60 سال تھی۔ میراڈوناکا پورا نام ڈیگو میراڈونا تھا ۔ 30 اکٹوبر 1960ء کو ارجنٹینا کے شہر بیونس آئرس کے نواحی علاقے ویلاوفیوریتو میں پیدا ہوئے۔ ان کا تعلق ایک غریب گھرانے سے تھا۔ اسکول کے دنوں میں انہوں نے فٹبال کھیلنا شروع کردیا تھا اور جلد ہی آگے بڑھتے گئے۔ انہوں نے ہوکاجونیر، ایف سی بارسلونا اور ایس ایس سی ناپولی کی طرف سے کئی میچز کھیلے اور ان کے لئے متعدد اعزازات بھی حاصل کئے۔ اپنے بین الاقوامی کیریئر کے دوران انہوں نے 91 میچ کھیلے جن میں انہوں نے 34 گھول کئے۔ 19856ء میں ارجنٹینا نے میراڈونا کی کپتان میں عالمی کپ میں شرکت کی اور فائنل میں مغربی جرمنی کو شکست دیکر ارجنٹینا عالمی چمپئن بنا۔