دنیاکی بڑی معیشتیں اب بھی مصروف کار، وباکا اثر جلد نہیں ہوگا ختم، روزگار میلہ میں وزیراعظم مودی کا خطاب

   

لکھنؤ: وزیر اعظم نریندر مودی نے ہفتے کے روز روزگار میلہ کا آغاز کیا جہاں انہوں نے سرکاری ملازمت کے خواہشمندوں میں 75,000 تقرریوں کا اعلان کیا۔ اس میلے میں پی ایم مودی نے وبائی امراض کے ہندوستانی معیشت پر پڑنے والے اثرات کے بارے میں بات کی اور یقین دلایا کہ حکومت اس پر قابو پانے کی سمت کام کر رہی ہے۔ عالمی وبا کورونا وائرس کے نتیجے میں دنیا کے متعدد ممالک کو درپیش معاشی مسائل کا دھچکا لگا ہے، جس سے ہندوستان بھی متاثر ہوا ہے۔روزگار میلہ سے خطاب کرتے ہوئے مودی نے کہا کہ مرکز نوجوانوں کے لیے روزگار کے زیادہ سے زیادہ مواقع پیدا کرنے کے لیے متعدد محاذوں پر بھی کام کر رہا ہے۔ یہ ایک حقیقت ہے کہ عالمی صورتحال زیادہ اچھی نہیں ہے۔ کئی بڑی معیشتیں مشکلات کا شکار ہیں۔ کئی ممالک میں مہنگائی اور بے روزگاری جیسے مسائل عروج پر ہیں۔