۔39.32 لاکھ متاثرین، ویکسن کی ایجاد کیلئے مختلف ممالک کی کوششیں جاری
بیجنگ / جنیوا / نئی دہلی9مئی (سیاست ڈاٹ کام ) عالمی وبا کورونا وائرس (کوویڈ۔ 19) کا انفیکشن مسلسل بڑھتا ہی جا رہا ہے اور جس طرح نئے کیس سامنے آتے جا رہے ہیں اس سے خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ متاثرین کی تعداد جلد ہی 40 لاکھ کا ہندسہ پار کر جائے گی ۔ دنیا بھر کے 187 ممالک اور علاقوں میں اب تک39,28,531 افراد اس بیماری سے متاثر ہوئے ہیں اور2,73,957 افراد کی جانیں تلف ہو چکی ہیں ۔ ہندوستان میں بھی کورونا وائرس کا انفیکشن تیزی سے پھیل رہا ہے اور متاثرین کی تعداد 60 ہزار کے قریب پہنچ چکی ہے ۔ اس وبا کے 50 ہزار سے زائد کیسز والے دنیا بھر کے ممالک میں ہندوستان 14 ویں مقام پر ہے ۔ مرکزی وزارتِ برائے صحت اور خاندانی بہبود کی جانب سے ہفتے کی صبح جاری تازہ اعداد و شمار کے مطابق ملک کی 32 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں اس وبا سے اب تک 59,662افراد متاثر ہوئے ہیں اور 1981 افراد فوت ہو چکے ہیں ۔ ملک میں اب تک،847 , 17افراد اس وبا سے صحت یا ب بھی ہو چکے ہیں ۔امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سائنس اور انجینئرنگ سینٹر (سي ایس ایس ای ) کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق امریکہ میں کورونا وائرس سے دنیا میں سب سے زائد افراد متاثر ہوئے ہیں اور یہاں سب سے زیادہ 12 لاکھ سے زائد کیسز سامنے آئے ہیں ۔ اب تک موصول اعداد و شمار کے مطابق دنیا کے تین ممالک میں دو دو لاکھ اور چھ ممالک میں متاثرین کی تعداد ایک ایک لاکھ سے زائد ہو چکی ہے جبکہ ہندوستان سمیت پانچ ممالک میں یہ تعداد 50 ہزار سے زائد ہو چکی ہے ۔ امریکہ میں اس جان لیوا وائرس سے اب تک 12,83,846سے زائد افراد متاثر ہوئے ہیں اور77,178 افراد ہلاک ہو چکے ہیں ۔یورپ میں شدید متاثر ملک اٹلی میں اس وبا کی وجہ سے اب تک 30201 افراد ہلاک ہو ئے ہیں اور اب تک 2,17,185افراد اس سے متاثرہ ہوئے ہیں ۔ا سپین کووڈ -19 کے انفیکشن سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ممالک کی فہرست میں امریکہ کے بعد دوسرے مقام پر ہے ۔ یہاں اب تک 2,22,857افراد اس کی زد میں آ چکے ہیں اور 26251 افراد اس وبا کے سبب ہلاک ہو چکے ہیں ۔اس عالمی وبا کے مرکز چین میں اب تک 82,887 افراد متاثر ہوئے ہیں
اور 4633 ہلاکتیں ہوئی ہیں ۔ اس وائرس کے سلسلے میں تیار کی گئی ایک رپورٹ کے مطابق چین میں ہلاک ہونے والے 80 فیصد افراد 60 سال سے زائد عمر کے تھے ۔اس درمیان کورونا وائرس سے یورپی ملک فرانس اور جرمنی میں بھی صورتحال کافی خراب ہے ۔ فرانس میں اب تک1,74,218افراد متاثر ہوئے ہیں اور 26230 افراد ہلاک ہو چکے ہیں ۔ جرمنی میں کورونا وائرس سے 168551 افراد متاثر ہوئے ہیں اور 7369 افراد ہلاک ہو چکے ہیں ۔اس کے علاوہ برطانیہ میں بھی حالات مسلسل بگڑتے جا رہے ہیں ۔ یہاں اب تک اس وبا سے 211364 افراد متاثر ہوئے ہیں اور اب تک بڑی تعداد میں لوگ ہلاک ہو چکے ہیں ۔ترکی میں کورونا متاثرین کی تعداد 135569 ہو گئی ہے اور اس سے اب تک 3689 افراد ہلا ک ہو گئے ہیں ۔ کورونا وائرس سے شدید متاثر خلیجی ملک ایران میں 104691 افراد متاثر ہوئے ہیں جبکہ 6541 افراد ہلاک ہو ئے ہیں ۔دیگر ممالک کی طرح روس میں بھی کووڈ -19 کا قہر مسلسل تیزی سے بڑھ رہا ہے ۔ روس میں کورونا کے کیسز ڈیڑھ لاکھ سے تجاوز کر گئے ہیں ۔ وہاں اب تک 187859 کیسز کی تصدیق ہو چکی ہے جبکہ 1723 افراد ہلاک ہو چکے ہیں ۔کورونا سے بیلجیم میں 8521، برازیل میں 9897، ہالینڈ میں 5359، کینیڈا میں 4569، سویڈن میں 3175، میکسیکو میں 3160، سوئٹزرلینڈ میں 1810، آئر لینڈ میں 1429 اور پرتگال میں 1114 افراد ہلاک ہو گئے ہیں ۔اس کے علاوہ ہمسایہ ملک پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے دو ہزار سے زائد نئے کیسز سامنے آئے ہیں اور اب تک 26435 کیسز کی تصدیق ہو چکی ہے اور اس وبا کے سبب 599 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں ۔ مختلف ممالک کی جانب سے اِس مہلک وباء کا علاج اور ویکسن کی ایجاد کیلئے تحقیقات کا عمل جاری ہے اور بعض ممالک اس کا دعویٰ بھی کررہے ہیں۔