دنیا میں کورونا متاثرین کی تعداد 81 لاکھ سے متجاوز ، 4.40 لاکھ سے زائد ہلاکتیں

,

   

بیجنگ / جینیوا / نئی دہلی، 17 جون (سیاست ڈاٹ کام) دنیا میں کورونا وائرس (کووڈ 19) سے متاثرہ افراد کی تعداد 81 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے اور اب تک اس وائرس کے سبب 4.40 لاکھ سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سائنس اور انجینئرنگ سنٹر (سی ایس ایس ای) کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق دنیا بھر میں اب تک کورونا وائرس سے 8134295 افراد متاثر ہو چکے ہیں اور 440793 افراد ہلاک ہو گئے ہیں ۔کورونا متاثرین کے معاملے میں امریکہ دنیا بھر میں پہلے ، برازیل دوسرے اور روس تیسرے مقام پر ہے ۔ دوسری طرف اس وبا سے ہوئی ہلاکتوں کے اعداد و شمار کے مطابق امریکہ پہلے ، برازیل دوسرے اور برطانیہ تیسرے مقام پر ہے ۔ ہندوستان میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 10،667 نئے کیسز سامنے آئے ہیں اور اب متاثرین کی مجموعی تعداد 354065 ہوگئی ہے ۔ اس دوران 2003 افراد کی ہلاکت کے ساتھ ہی ہلاک شدگان کی تعداد 11903 ہوگئی ہے ۔ اس وقت ملک میں کورونا کے 155227 ایکٹو کیسز ہیں اور اب تک 186935 افراد اس وباء سے صحت یا ب ہو چکے ہیں۔ کورونا کیسز کے معاملے میں ہندوستان دنیا کے سب سے زائد متاثرہ ممالک کی فہرست میں چوتھے مقام پر ہے ۔دنیا کی عالمی طاقت تصور کئے جانے والے امریکہ میں اب تک 2136208 افراد کورونا سے متاثر ہوئے ہیں اور 116905 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ برازیل میں اب تک 923189 افراد اس وبا سے متاثرہوئے ہیں اور 45241 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔روس میں بھی کووڈ 19 کا قہر بڑھتا ہی جارہا ہے اور یہاں اب تک 545458 افراد متاثر ہوئے ہیں اور 7284 افراد اس وبا کے سبب ہلاک ہو چکے ہیں۔ اس وبا سے برطانیہ میں صورتحال مزید خراب ہوتی جارہی ہے ۔ اب تک 298136 افراد اس وبا سے متاثر ہوچکے ہیں اور 41969 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ اسپین میں اب تک 244338 افراد متاثر ہوئے ہیں جبکہ 27136 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ یوروپی ملک اٹلی میں اس وبا نے بہت تباہی مچائی ہے ۔ اب تک 237500 افراد کووڈ ۔19 سے متاثر ہوئے ہیں اور 34405 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔چین میں اب تک 83265 افراد متاثر ہوئے ہیں اور 4634 افراد ہلاک ہوچکے ہیں ۔ یوروپی ملک فرانس اور جرمنی میں اس جان لیوا وائرس کی وجہ سے صورتحال بہت خراب ہے ۔