دنیا میں ہر 9 شخص میں سے 1 شخص بھوک مری کا شکار ہے۔ اقوام متحدہ کی ایک اہم رپورٹ

,

   

اقوام متحدہ نے ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ دنیا میں ہر نو افراد میں سے ایک شخص بھوک مری کا شکار ہے اور پوری دنیا میں دو ارب لوگوں کو غذا کو بچا نہیں پا رہے ہیں ۔ اقوام متحدہ کے اعلیٰ کمشنر برائے انسانی حقوق نے ایک پریس ریلیز میں یہ معلومات دی ہے۔

 او ایچ سی ایچ آر نے جمعرات کو پریس ریلیز میں مزید بتایا کہ ’’آج کھانے کے حق کے موضوع پر اقوام متحدہ کی نمائندہ ہلال ایلور نے کہا کہ دنیا میں ہر نو میں سے ایک شخص بھوک سے لڑ رہا ہے اور دو ارب افراد غذائی عدم تحفظ کا سامنا کر رہے ہیں‘‘۔

اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق محترمہ ایلور نے اقوام متحدہ کی طرف سے دنیا میں بھوک اور غذائی قلت کو ختم کرنے کے لئے انسانی حقوق کی بنیاد پر نکتہ نظر والے ہدف ’پائیدار ترقی ا ہدا ف‘ کو اپنانے میں مختلف ممالک کی امداد کرنے کی اپیل کی ہے۔

 محترمہ ایلور نے کہا ہے ’’انسانی حقوق کی بنیاد پر قائم نکتہ نظر والا یہ ہدف کھانے اور ذریعہ معاش کے لئے زراعت پر انحصار 2.5 ارب سے زیادہ لوگوں کو اعلی ترجیح دیتا ہے۔ دنیا میں سب ممالک کے درمیان اور لوگوں کے درمیان عدم مساوات کو ختم کرنے کے لئے فنڈز کو صحیح طریقہ سے تقسیم کرنے کی ضرورت ہے