دنیا کو کورو نا وائرس سے دو سال میں چھٹکارہ مل سکتا ہے: عالمی صحت تنظیم

,

   

حیدرآباد: عالمی صحت تنظیم (ڈبلیو ایچ او) کو امید ہے کہ کورونا وائرس کو دنیا سے ختم ہونے میں تقریبا دو سا ل کا عرصہ لگ سکتا ہے۔ دبلیو ایچ اوسربراہ ادھانم گیبریاس نے یہ بات بتائی۔ انہوں نے 1918 ء میں اسپین کے فلو کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اسپین فلو کو ختم ہونے میں دو سال کا عرصہ لگا تھا۔ آج ہم ٹیکنالوجی اورمعلومات سے اس کو روک سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ عالمی سطح پر کورونا وائرس کے واقعات 22 ملین تک پہنچ گئے ہیں جبکہ مرنے والوں کی تعداد 780,000 ہوگئی ہے۔