* سڈنی : آسٹریلیا کی بھیڑ کرس جس نے 2015 ء میں اپنے وزن کی بناء پر عالمی ریکارڈ بنایا تھا۔ عمر رسیدہ ہونے کی بناء پر ایک اندازہ کے مطابق 10 سال ہے، فوت ہوگئی۔ اس کے اون کا وزن 41.1 کیلو گرام تھا۔ 2015 ء میں کینبرا کے قریب اس کا وزن کیا گیا تھا۔ سمجھا جاتا ہے کہ وزن کی وجہ سے اسے پیدل چلنے میں بھی دشواری پیش آرہی تھی ۔
