٭ دنیا کی سب سے کم قد عورت جیوتی آمگے کے مکان کو لٹیروں نے نشانہ بناتے ہوئے نقدی اور جیولری لوٹ لی۔ پولیس نے کہا کہ مہاراشٹرا کے ناگپور میں گزشتہ روز یہ واقعہ پیش آیا جب 25 سالہ جیوتی کے ارکان خاندان ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر انٹرنیشنل ایرپورٹ کو اس کے استقبال کے لئے پہنچے تھے۔ انہوں نے گھر کو مقفل کیا تھا۔ جب وہ واپس آئے تو دیکھا کہ مکان چوری کا نشانہ بن چکا ہے۔ جیوتی دنیا کی موجودہ طور پرسب سے کم قد والی عورت ہے جس کا قد 62.8 سینٹی میٹر (دو فٹ 0.7 انچ) ہے۔
