واشنگٹن ۔ امریکی اسٹینفورڈ یونیورسٹی نے 2021 ء کے لیے دنیا کے بہترین سائنسدانوں کی فہرست میں فلسطینی ماہر تعلیم بشار سعد کے نام کا انتخاب کرلیا۔ انہیں یہ اعزاز اہم سائنسی تحقیق کی وجہ سے دیا گیا ہے۔ اسٹینفورڈ کی فہرست میں 22 سائنسی شعبوں اور 176 ذیلی شعبوں کو مدنظر رکھتے ہوئے 80لاکھ سے زیادہ سائنسدانوں اور لاکھ 60ہزار سے زیادہ محققین کو شامل کیا گیا ہے۔