حیدرآباد۔ 5 فروری(یواین آئی) دونوں تلگو ریاستوں تلنگانہ اور آندھرا پردیش کے کئی حصوں میں دن کے درجہ حرارت میں بتدریج اضافہ ہورہا ہے ۔ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 ڈگری سیلسیس سے 38 ڈگری سیلسیس کے قریب درج کیا جارہاہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ دو دنوں کے دوران اعظم ترین درجہ حرارت معمول سے زیادہ رہنے کا امکان ہے ۔