صنعا: حوثی رہنما عبدالمالک الحوثی نے ڈونالڈ ٹرمپ کو اسرائیل کی حمایت کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ نو منتخب امریکی صدرٹرمپ اپنی دوسری مدت صدارت میں بھی اسرائیل اور فلسطین کا تنازعہ ختم کرنے میں ناکام رہیں گے۔حوثی رہنما نے اس سلسلے میں حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ نے اپنی پہلی مدت صدارت کے دوران اسرائیل اور کئی عرب ملکوں کے درمیان نارملائزیشن کا عمل ممکن بنایا تھا، مگر اس کے باوجود وہ اسرائیل کو فلسطینی تنازعہ طے کرنے کی طرف نہیں لائے ہیں۔انہوں نے اپنی ہفتہ وار تقریر کے دوران کہا کہ ٹرمپ اس معاملے میں ناکام رہے ہیں۔ وہ اپنے تمام تر جارحانہ انداز کے باوجود کامیاب نہیں ہو سکے تھے۔ اس لیے وہ اس مدت صدارت میں بھی کامیاب نہیں ہو سکیں گے۔ ٹرمپ نے 5 نومبر کے صدارتی انتخاب میں کملا کو شکست دی ہے۔