دوباک میں مقابلہ یکطرفہ ، کانگریس اور بی جے پی کا دوسرے مقام کیلئے مقابلہ

,

   

ان کے دروازے عوام کے لیے ہمیشہ کھلے رہیں گے ، ریاست میں زرعی بل کے خلاف مہم شروع کی جائے گی : ہریش راؤ
حیدرآباد :۔ ریاستی وزیر فینانس ٹی ہریش راؤ نے کہا کہ اسمبلی حلقہ دوباک کی ترقی کی ذمہ داری وہ قبول کرتے ہیں ۔ وہ مقامی عوام کے دکھ درد میں ہمیشہ شامل رہیں گے ۔ ان کے دروازے عوام کے لیے ہمیشہ کھلے رہیں گے ۔ ہنمارا پور میں ٹی آر ایس کی انتخابی مہم چلاتے ہوئے ان خیالات کا اظہار کیا اور چیف منسٹر نے اس گاؤں میں 15 دن تک قیام کرتے ہوئے سڑکوں کی تعمیر ، آر ٹی سی بسوں کی سہولت فراہم کی ، آپ کے مرضی کے مطابق گاؤں کو ترقی دی گئی ۔ اب وہ یہاں آئے جو بھی ادھورے کام ہیں تمام پورے کرائیں گے ۔ سڑکوں کی تعمیرات کے ساتھ گاؤں کو 50 ڈبل بیڈ روم مکانات منظور کرنے کا اعلان کیا ۔ اس کے علاوہ ہریش راؤ نے چیگنٹہ میں کسانوں کی تائید میں ریالی منظم کرتے ہوئے کہا کہ مرکز کی جانب سے متعارف کردہ زرعی بل کے خلاف ٹی آر ایس تلنگانہ میں بڑے پیمانے پر احتجاجی مہم شروع کرے گی ۔ انہوں نے کہا کہ جاریہ سال 27 اپریل کو مرکزی حکومت نے زرعی بل متعارف کرایا ۔ بغیر سبسیڈی کے بل متعارف کرنے کی ہم نے 17 اپریل کو مرکز کو مکتوب روانہ کیا ۔ ہمیں باولیوں کے پاس میٹر لگانے پر 2500 کروڑ روپئے معاوضہ دینے کا پیشکش کیا گیا جس پر چیف منسٹر کے سی آر نے باولیوں کے پاس میٹر لگانے کی پیشکش کو مسترد کرتے ہوئے 2 جون کو ایک اور مکتوب مرکز کو روانہ کیا گیا ۔ ہریش راؤ نے کسانوں کو دھوکہ دینے والی بی جے پی کو 300 میٹر زمین کے اندر تک دفن کرنے کا عوام کو مشورہ دیا ۔ کانگریس کے دور حکومت فصلیں ہمیشہ خشک ہوجایا کرتے تھے ۔ جب متیم ریڈی رکن اسمبلی تھے 30 ہزار روپئے ادا کرنے پر ہی ٹرانسفارمرس دیا جاتا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ دوباک میں مقابلہ یکطرفہ ہے ہر طرف ٹی آر ایس کی لہر ہے ۔ دوسرے اور تیسرے مقام کیلئے کانگریس اور بی جے پی ہنگامہ آرائی کررہی ہے ۔ دونوں جماعتوں کے قائدین دوباک کیلئے پرائے ہیں اور دونوں ہی جماعتیں پڑوسی اضلاع کے کرائے کے ورکرس کے ساتھ انتخابی مہم چلا رہے ہیں ان دونوں جماعتوں پر بھروسہ نہ کرنے کا عوام کو مشورہ دیا ۔۔