دوباک میں چیف منسٹر امدادی چیکس کی تقسیم

   

دوباک ۔ 31 مارچ (ایجنسیز) دوباک حلقہ اسمبلی کے رکن اسمبلی کوتا پربھاکر ریڈی نے ریاستی ایس سی، ایس ٹی کمیشن کے چیئرمین بکی وینکٹیا کے ہمراہ مستحقین میں چیف منسٹر ریلیف فنڈ کے چیک تقسیم کیے۔ یہ تقریب دوباک میں واقع ایم ایل اے کیمپ آفس میں منعقد ہوء اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے ایم ایل اے کوتا پربھاکر ریڈی نے کہا کہ:> “چیف منسٹر ریلیف فنڈ غریب عوام کے لیے ہنگامی طبی اخراجات میں ایک بڑی ڈھال ثابت ہو رہا ہے۔ ہماری کوشش ہے کہ حکومت کی جانب سے ملنے والی یہ امداد ہر مستحق فرد تک شفاف طریقہ سے پہنچے۔انہوں نے مزید کہا کہ حکومت عوام کی فلاح و بہبود کے لیے پوری طرح پرعزم ہے اور ضرورت مندوں کو بروقت مالی امداد فراہم کرنا ہمارا بنیادی مقصد ہے۔اس پروگرام میں دوباک میونسپل چیئر پرسن سنگیتا رویندر و مقامی عوامی نمائندوں، پارٹی لیڈروں اور بڑی تعداد میں مستحقین نے شرکت کی۔ مستحقین نے بروقت امداد ملنے پر ایم ایل اے اور حکومت کا شکریہ ادا کیا۔