بھوپال: کانگریس کے سینیئر رہنما اور مدھیہ پردیش کے سابق وزیراعلیٰ دگوجے سنگھ نے اترپردیش کے خونخوار گینگسٹر وکاس دوبے کی اجین سے گرفتاری پر سوال اٹھاتے ہوئے ٹویٹ کیا ہے ۔ انہوں نے لکھا ہے ،‘ یہ تو اترپردیش پولیس کے انکاؤنٹر سے بچنے کے لیے ایک منظم ‘سرینڈر’ لگ رہا ہے ۔ مجھے اطلاع ہے کہ مدھیہ پردیش بی جے پی کے ایک سینیئر رہنما کی بدولت یہ ممکن ہوا ہے ۔ جے مہاکال‘۔ سنگھ نے اسی سے متعلق ایک دوسرے ٹویٹ میں لکھا،’شیوراج جی آپ بغیر کسی وجہ کے کریڈٹ لے رہے ہیں۔ اس کا کریڈٹ تو آپ کے وزیر داخلہ صاحب کو دینا چاہیے ‘۔ قبل ازیں وزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان نے وکاس دوبے کی گرفتاری پر ایک ٹویٹ کیا تھا،‘ جنھیں لگتا ہے کہ مہاکال کی پناہ میں گناہ دھل جائیں گے۔