دودھ کی قیمتوں میں اضافہ، 17 اگست سے 2 روپئے لیٹر مہنگا ہوگا امل اور مدر ڈیری کا دودھ

   

نئی دہلی: دودھ کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ ہوا ہے، جس سے عوام کی جیب پر ایک بار پھر اثر پڑے گا۔ امول اور مدر ڈیری نے 17 اگست سے دودھ کی قیمتوں میں اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ کمپنی نے ہر لیٹر پر دو روپئے اضافہ کردیا ہے۔ گجرات کو آپریٹیو ملک مارکیٹنگ فیڈریشن نے بدھ کو 17 اگست سے قیمتوں میں اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔