دوران پروازائیرہوسٹس کی روتے بچے کو بہلانے کی مساعی، ویڈیو وائرل

   

برازیلیا: دوران پرواز روتے ہوئے بچے کوبہلاتی اورچپ کراتی ائیرہوسٹس کی ویڈیونے دیکھنے والوں کے دل جیت لئے۔محبت اورشفقت سے روتے ہوئے بچے کوچپ کرانے کی کوشش کرتی ائیرہوسٹس کی ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل ہوگئی۔برازیل کے ایک شہرسے دوسرے شہرجانے والے طیارے کے ننھے مسافرنے کسی بات پرخفا ہوکرجورونا شروع کیا توکسی سے چپ نہ ہوا۔بچے کے گھروالے بھی اسے چپ کرانے میں ناکام ہوئے تو ائیرہوسٹس نے معاملہ اپنے ہاتھ میں لیا اوربچے کوگود میں لے کربہلانا شروع کیا۔ اورپھرائیرہوسٹس کی محنت رنگ لائی اوربچے نے پہلے رونا بند کیا اورپھر ائیرہوسٹس کی گود میں ہی سوگیا۔