دورہ پاکستان پر 12 جنوری کو بنگلہ دیش کا فیصلہ متوقع

   

ڈھاکہ ۔8 جنوری (سیاست ڈاٹ کام ) پاکستان میں ٹسٹ سیریز کیلئے بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے اپنے کرکٹرز سے مذاکرات شروع کردئیے ہیں ۔ بی سی بی حکام طویل فارمیٹ کے کھلاڑیوں سے دورے کے متعلق مرضی جاننا چاہتے ہیں،امکان ہے کہ تحفظات کے باوجود دورہ ممکن ہوجائے گا اور12جنوری کوحتمی فیصلہ متوقع ہے ۔ ذرائع کا دعویٰ ہے کہ ایک نامعلوم بنگلہ دیشی ٹسٹ کرکٹر نے پاکستان میں ٹسٹ میچز کھیلنے پر آمادگی ظاہر کردی ہے لیکن دوسری جانب بی سی بی کا زمبابوے کیخلاف سیریز کو فروری میں دوبارہ مرتب کرنا بھی بحث کا ایک نیا موضوع بن گیا ہے۔