دوسروں کے عیب و فضول گفتگو سے بچنے کی تلقین

   

یاقوت پورہ میں جلسہ اصلاح معاشرہ سے مولانا عبدالحمید رحمانی کا خـطاب
حیدرآباد۔/10 فروری، ( پریس نوٹ ) سنی سنائی بات پر یقین کرنا اہل دانش کا کام نہیں اکثر لوگ برائی کو اس طرح پھیلانے کی کوشش کرتے ہیں جیسے ان کی زندگی کا ایک اہم مسئلہ ہے۔ دراصل روحانی بیماری کی وجہ سے آدمی اپنی ذہنی فکر پراگندہ ہونے کی وجہ سے افواہوں و تہمتوں پر توجہ دینے لگتا ہے اور ایک روحانی بیمار دوسرے روحانی بیمار معاشرے میں گندگی کو پھیلانے میں بڑے ہی توجہ کے ساتھ بہتان تراشی کی محفلیں سجانے لگتا ہے اور قہقہہ لگاتے ہوئے شیطان کو مکمل خوش کرنے کا کام انجام دیتا ہے ، اور اس بدبختانہ عمل سے کچھ نام نہاد سفید پوش اپنے آپ کو تعلیم سے آراستہ کہنے والے اس شر میں مبتلا ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار مولانا عبدالحمید رحمانی چشتی صدر تنظیم اصلاح معاشرہ نے جامع مسجد قادر علی پٹیل یاقوت پورہ میں جلسہ اصلاح معاشرہ کو مخاطب کرتے ہوئے کیا۔