لندن : دوسری جنگ عظیم کے ایک گرینیڈ کو برطانیہ کے کینٹ سے تعلق رکھنے والی ماں بیٹی جوڈی کروز اور ایزابیلا نے ساحل سمندر پہ پایا تھا ، اُسے اُنھوں نے مغالطہ میں کچھ اور سمجھ کر اپنے گھر لایا اور کچن میں رکھاتھا ۔ وہ گرینیڈ اُن کے کچن سنک میں پھٹ پڑا ۔ اُنھوں نے ابتداء میں اس دھماکے کو کچھ اور سمجھا ۔ بعد میں تحقیقات کاروں نے بتایا کہ دوسری جنگ عظیم کا ایک گرینیڈ گرماہٹ پانے کے بعد پھٹ پڑا ۔ جوڈی نے فیس بک پر اس گرینیڈ کی تصاویر پیش کرتے ہوئے کہا کہ اس طریقے کے مادے پائے جائیں تو لوگوں کو احتیاط کرنا چاہئے ۔ کیونکہ یہ جانوروں کے ساتھ ساتھ انسانوں کیلئے بھی جان لیوا ثابت ہوسکتے ہیں۔