دوسری منزل سے گرنے والا بچہ کرشماتی طور پر محفوظ

   

انقرہ : سوشل میڈیا پر ایک چونکا دینے والا ویڈیو کلپ وائرل ہوا ہے۔ ویڈیو میں ایک دو سالہ بچے کو اوپری منزل سے نیچے کوڑے دان میں گرتا ہوا دیکھا جا سکتا ہے۔ اس دوران کوڑے دان میں موجود ایک بلی خوف زدہ ہو کر بھاگتی نظر آتی ہے۔ یہ دل دہلا دینے والا واقعہ ترکیہ کے وسطی شہر ’’نیوشہیر‘‘ میں پیش آیا۔ یہاں ایک شامی پناہ گزین خاندان سے تعلق رکھنے والا بچہ بڑے حادثے سے کرشماتی طور پر بچ گیا۔ بچے کا نام محمد نور المحمد ہے، اور اس کی عمر صرف دو سال ہے۔ وہ اپنے گھر کی کھڑکی کے قریب موجود تھا کہ اچانک توازن بگڑنے سے دوسری منزل سے نیچے گر گیا اور سیدھا نیچے موجود کچرے کے ڈبے میں جا گرا۔ مقامی میڈیا کے مطابق، بچے کے بازو میں فریکچر ہوا ہے اور وہ اسپتال میں زیر علاج ہے۔