انقرہ : ترکیہ کے صدر رجب طیب اردغان نے پیر کو ترک الیکشنز اتھارٹی کی جانب سے رن آف مرحلہ کے اعلان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اتوار کے انتخابات میں کوئی فاتح نہیں ہے اور ہم نے 28 مئی کو رن آف میں جانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ہم رن آف میں ایک اور بڑے مارجن سے واپس آئیں گے۔اردغان نے مزید کہا کہ میں نے آج سے ہی رن آف کیلئے کام کرنا شروع کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا اب ہم پہلے راؤنڈ میں حاصل کیے گئے ووٹوں کو دوگنا کر دیں گے اور ایک تاریخی فتح حاصل کریں گے۔ترک الیکشن اتھارٹی نے پیر کو باضابطہ طور پر اعلان کیا تھا کہ 14 مئی اتوار کے انتخابات میں کوئی فاتح نہیں ہے اور 28 مئی کو رن آف کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ترک الیکشن اتھارٹی نے کہا کہ صدر راردغان کو 49.51 فیصد اور کمال کلیچ دار اوغلو کو 44.88 فیصد ووٹ ملے ہیں۔ اتھارٹی نے کہا کہ 100 فیصد ووٹوں کی گنتی مکمل ہوگئی ہے اور اس الیکشن میں ٹرن آؤٹ 88.92 فیصد رہا۔عثمانی دور کے بعد کے ترکیہ کے اہم ترین انتخابات کے مکمل نتائج نے ظاہر کیا کہ اردغان جنہوں نے 2003 سے اقتدار پر اپنی گرفت مضبوط کر رکھی ہے اور 10 سے زیادہ مرتبہ قومی انتخابات میں ناقابل شکست رہے ہیں ۔